انٹرٹینمنٹ
22 جنوری ، 2014

"شادی کے سائیڈ ایفکٹس" میں فرحان اختر اور ودیابالن ساتھ نظر آئینگے

ممبئی…شادی کے بعد زندگی میں محبت کی تلاش پر بنی فلم "شادی کے سائیڈ ایفکٹس" میں فرحان اختر اور ودیابالن ساتھ نظر آئیں گے،فرحان اختر نئی بالی ووڈ فلم” شادی کے سائیڈ ایفکٹس” میں پہلی بار وِدیا بالن کیساتھ جلوہ گرہو رہے ہیں ، 2006میں بننے والی فلم” پیار کے سائیڈ ایفیکٹس” کے سیکوئل” شادی کے سائیڈ ایفیکٹس ” کو ہدایتکار ساکیت چودھری نے ڈائریکٹ کیا ہے ،، جس میں ایک شادی شدہ جوڑا اپنی زندگی کے اْلجھے معاملات کو سْلجھانے میں مصروف ہے،،فلم میں love میرج کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کو پیش کیا گیا ہے، فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے، فلم 28 فروری کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :