22 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں آئس کریم پارلر پر کے قریب پولیس انسپکٹر نظیر احمد خاصخیلی موجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو افراد میں سے ایک نے فائرنگ کی۔ جس کے زد میں آکر پولیس انسپکٹر زخمی ہوئے۔اسپتال لے جانے کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔