22 جنوری ، 2014
مستونگ…مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 لیویز اہلکارجاں بحق ہوگئے ،دس لیویز اہلکاراورایک غیر ملکی سیاح زخمی ہوا،جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔لیویز ذرائع مطابق غیر ملکی سیاح لیویز اہلکاروں کی دو گاڑیوں کیساتھ ایران کے راستے پاکستان آرہا تھا۔اس دوران مستونگ کے علاقے میں مسلح افراد نے قافلے پر فائرنگ کی،جس سے چھ اہلکار جاں بحق ہوئے۔جبکہ غیرملکی سیاح اور دس اہلکار زخمی ہوئے،لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔زخمیوں کو مستونگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں غیر ملکی سیاح کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ علاقے میں لیویز اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔