پاکستان
22 جنوری ، 2014

بہادر ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود شہید فوجیوں کے لیے نہیں لڑتے،بلاول بھٹو

بہادر ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود شہید فوجیوں کے لیے نہیں لڑتے،بلاول بھٹو

کراچی …پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بہادر ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن شہید فوجیوں کے لیے نہیں لڑتے۔ پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم بہادر ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن شہید فوجیوں کے لیے نہیں لڑتے،ہم کہتے ہیں کہ ہماری ماوٴں کے قدموں تلے جنت ہے تاہم ان کی حفاظت نہیں کرتے، انہوں نے مزید کہا ہم انسانیت کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم بچوں کی نسل کشی پر خاموش رہتے ہیں۔

مزید خبریں :