پاکستان
23 جنوری ، 2014

سانحہ مستونگ:کوئٹہ میں میتوں کے ساتھ ہزارہ برادری کا دھرنا جاری

سانحہ مستونگ:کوئٹہ میں میتوں کے ساتھ ہزارہ برادری کا دھرنا جاری

کوئٹہ …سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ کے علمدار روڈ پر ہزارہ برادری کی جانب سے سانحے میں جاں بحق افراد کی میتوں کے ہمراہ دھرنا چودہ گھنٹے سے جاری ہے۔جبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف موثر کاروائی تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔سانحہ مستونگ کے خلاف جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور ہزارہ برادری کے افراد میتوں کے ہمراہ بدھ کی صبح دس بجے علمدار روڈ کے شہداء چوک پر جمع ہوئے اور وہاں دھرنا دے دیا جو کہ چودہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی جاری ہے۔ سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے 28افراد کی میتیں رکھ کر ان لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس کے قائم مقام صدر سید مسرت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ پر وفاقی حکومت کے ردعمل کاانتظارہے،ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن ہوگاتو ہی ہم دھرناختم ہوگا۔

مزید خبریں :