پاکستان
23 جنوری ، 2014

سانحہ مستونگ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے

سانحہ مستونگ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے

اسلام آباد…سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور ملتان میں بھی احتجاجی دھرنے جاری ہیں، شیعہ علما کونسل کے اجلاس میں انہیں ملک گیر بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔کوئٹہ میں دھرنا دینے والے مستونگ میں زائرین کی بس پر حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات منوانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں مظاہروں کی کال دی ، جس پر کراچی ، حیدرآباد، گھوٹکی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں گزشتہ روز سے دھرنے جاری ہیں، کراچی میں دھرنوں کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہے جس سے دفاتر اور اسکول جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، نمائش چورنگی، شارع پاکستان پر انچولی سوسائٹی کے سامنے، اورعائشہ منزل ، فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد، شارع فیصل پر ناتھا خان گوٹھ اور ملیر نیشنل ہائی وے پر مظاہرین سڑکوں پر بیٹھے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، لاہور میں گورنر ہاوٴس کے سامنے دو رویہ سڑک کا ایک حصہ کھول دیا گیا ہے ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر احتجاج کیا جارہاہے، ملتان ، حیدرآباد اور گھوٹکی میں مظاہرین دھرنا دیے بیٹھے ہیں ، شیعہ علما کونسل کا اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہورہا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں :