کاروبار
23 جنوری ، 2014

ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ٹوکیو … ایشین اسٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جس کی وجہ امریکی بازار حصص میں مندی کا رجحان بتایا جا تا ہے ۔ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی خرید و فروخت میں گزشتہ روز کی نسبت 0.30 فیصد کمی سے ہوئی تاہم بعد ازاں اس میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران حصص کے نرخ مجموعی طور پر 0.34 فیصد کم ہوئے ۔ ملک کا اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 78.35 پوائنٹس کم ہو کر 22954.77 کی سطح پر پہنچ گیا۔چین میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران حصص کے نر خ متوازی رہے بعد ازاں ملک کا اہم ترین ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.05 فیصد(1.09 پوائنٹس)بڑھ کر 2009.40 کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں :