23 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور میں چارسدہ روڈ پر زیر تعمیر فلائی اور کے نیچے رکھے گئے 5 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے بر وقت کار روائی کر تے ہوئے پشاور میں چارسدہ روڈ پرزیرتعمیرمفتی محمود فلائی اوور کے نیچے رکھا 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنایا۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم گھی کے ڈ بے میں چھپایا گیا تھا اور ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک تھا۔ بم ناکا رہ بنانے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔