پاکستان
23 جنوری ، 2014

ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

 ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، ملک کا امن تباہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کاعمل مزید تیز بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اورموجودہ حالات کے تناظر میں صوبہ بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت بنایا جائے۔ان کاکہنا تھاکہ داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ سخت کی جائے اور شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاشرے میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت پربھی زور دیا۔

مزید خبریں :