24 جنوری ، 2014
میلبورن…بھارت کی ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں مسکڈ ڈبلز ٹائٹل سے ایک قدم کی دوری پر ہیں ۔انہوں نے روما نیہ کے ہوریا ٹکاوٴ کے ہمراہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ میں ثانیہ اور ہوریا کی جوڑی نے ایک روز پہلے اعصام الحق اور یولیاگارگز کے پیئر کو شکست دی۔سیمی فائنل میں ثانیہ اور رومانیہ کے ہوریا ٹکاوٴ نے آسٹریلین جوڑی کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔ثانیہ اور ہوریا پہلا سیٹ تو ہار گئے لیکن اگلا سیٹ چھ تین جیت کر مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن سیٹ دس دو سے اپن نام کر کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔