پاکستان
21 جنوری ، 2012

قدم اکھڑے نہیں،الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،گورنر پنجاب

 قدم اکھڑے نہیں،الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کچھ دوست حکومت گرانے کی خواہش رکھتے ہیں ،لیکن ہمارے قدم نہیں اکھڑیں گے،الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ لاہور میں جسمانی معذوری کے حوالے سے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں،کچھ دوستوں کی خواہشات کے باوجود حکومت قائم رہے گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔اس سوال پر کہ عمران خان سیاستدانوں کے اثاثے واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہیں ،گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے اپنے بچے تو پاکستان لائیں۔انہوں نے بتایا کہ پی آئی سی کی ادویات سے ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :