24 جنوری ، 2014
کراچی…سندھ بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی 6 کریکر حملے کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز 1 اور 2 میں دو کریکر حملے کئے گئے۔ اور یونیورسٹی روڈ پر موسمیات کے سامنے بھی کریکر حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل ناگن چورنگی کے قریب ایک دکان پرنا معلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب قیوم آباد پل کے قریب بھی کریکرکے دو حملے کئے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کریکر حملوں سیکوئی جانی نقصان نہیں ہواان کا بظاہر مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔