24 جنوری ، 2014
اسلام آباد…سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے پاکستان میں انجیوگرافی کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔قانونی ماہر ایس ایم ظفر کہتے ہیں کہ معاملہ اب عدالت کی صوابدید پر ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اس کے خلاف اپیل کی جاسکے گی۔ جیو نیوز کے سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن حامد میر کہتے ہیں کہ پرویز مشرف صرف عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے پاکستان میں انجیوگرافی کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی کہتے ہیں کہ جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان میں انجیوگرافی نہ کروا کر یہاں سے سیف ایگزٹ چاہتے ہیں۔