24 جنوری ، 2014
ملتان …ملتان کے علاقے نواں شہر چوک میں ایک مکان کی چھت گرجانے سے 40سے زائد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صبا تنویر نامی خاتون کے گھر پر میلاد کی محفل ہو رہی تھی کہ اس دوران گھر کی چھت خستہ ہونے کے باعث گر گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیوں میں 40خواتین اور بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے، جن میں سے 13شدید زخمی خواتین اور بچوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔