پاکستان
24 جنوری ، 2014

دہشت گردی نے ملک و قوم کو ہلاکررکھ دیاہے، منظوروٹو

دہشت گردی نے ملک و قوم کو ہلاکررکھ دیاہے، منظوروٹو

لاہور…پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے ملک و قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ لاہور سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے، دہشت گردی کی تازہ لہر سے پوری قوم پریشان ہے اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کر رہی ہے، حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، عوام کہاں جائیں اور کیا کریں؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،پوری قوم ملک میں امن و امان چاہتی ہے۔منظور وٹو نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا رویہ عوام کے ساتھ قابل ستائش نہیں ہے، لاقانو نیت اور دہشت گردی عام ہو گئی ہے، ہرروز درجنوں افرادقتل ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :