پاکستان
31 مارچ ، 2012

پشاور کی نرسوں کا کراچی کی نرسوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

پشاور کی نرسوں کا کراچی کی نرسوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

پشاور…ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسی ایشن پشاور نے کراچی میں نرسوں پر تشدد کے خلاف اظہار یکجہتی کے طور دو گھنٹے کی ہڑتال کی۔ڈسٹرکٹ نرسزایسوسی ایشن کے صدر فرخ جلیل جان نے جیو نیوز کو بتا یا کہ کراچی میں نرسوں پر کیے جانے والے تشدد کے خلاف پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسوں نے دو گھنٹوں کی ہڑتال کی تاکہ کراچی کی نرسوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں :