20 اپریل ، 2025
خیرپور: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر وکلا کی جانب سے دیا گیا دھرنا تاحال جاری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف وکلا کی جانب سے خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر 2 روز قبل دیا جانے والا دھرنا تاحال جاری ہے جس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک جمعہ سے معطل ہے۔
کینالز منصونے کے خلاف حیدرآباد میں بھی سندھ بچاؤ کونسل کی جانب سے قاسم آباد بائی پاس پر دھرنا دیا گیا۔
اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں کی گئی ترمیم واپس لی جائے اور کینالز کے منصوبے کو رد کیا جائے۔
اس کے علاوہ لاڑکانہ کےعلاقےرتوڈیروبائی پاس پر قوم پرست جماعتوں نے دھرنا دیا جس کے نتیجے میں سکھرلاڑکانہ ٹریفک معطل ہوگئی اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔