پاکستان
25 جنوری ، 2014

چترال: مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق ، 6زخمی

چترال: مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق ، 6زخمی

چترال…چترال کے قریب مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔مسافر جیپ شوگرام سے چترال شہر آرہی تھی۔اس دوران مروی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری ۔حادثے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال چترال منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

مزید خبریں :