پاکستان
31 مارچ ، 2012

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نجی دورے پر لندن روانہ

لاہور…وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نجی دورے پر لاہور سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 پر وزیراعلی پنجاب لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف چار روز لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ اپنا معمول کا چیک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ نون لیگی رہنماوٴں اور اووسیز تاجروں کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید خبریں :