پاکستان
21 جنوری ، 2012

اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی کی سیاست میں واپسی کا فیصلہ

اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی کی سیاست میں واپسی کا فیصلہ

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان نے سیاست میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی سے سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ مانگ لیا۔ولی خان کی بیوہ نسیم ولی خان 2005 سے سیاست سے کنارہ کش ہیں۔ تاہم اب انہوں نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں بیگم نسیم ولی نے بتایا کہ موجودہ سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے سینیٹ الیکشن لڑنے فیصلہ کیا ہے،اور اس سلسلہ میں انہوں نے پارٹی کو باضابطہ بھی درخواست دی ہے۔ بیگم نسیم ولی اس سے قبل قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکی ہیں۔

مزید خبریں :