پاکستان
31 مارچ ، 2012

غذر اور استور میں رابطہ سڑکوں کو نہیں کھولا جاسکا،اشیاء خوردنوش کی قلت

غذر اور استور میں رابطہ سڑکوں کو نہیں کھولا جاسکا،اشیاء خوردنوش کی قلت

اسلام آباد…غذر اوراستور میں برف باری تھمنے کے تین دن بعد بھی رابطہ سڑکوں کو اب تک نہیں کھولا جاسکا ہے، غذر اور استور میں رابطہ سڑکوں کی بندش سے ان علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ بحال نہیں کیا جاسکا ہے،جس سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو گئی ہے۔ہزارہ ڈویژن میں موسم آبرآلود ہے،شاہراہ کاغان اور ناران سے برف اور بعض مقامات سے گلیشیر ہٹانے کا کام آج بھی جاری ہے،سوات سمیت مالا کنڈ ڈویژن میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔کشمیر اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :