25 جنوری ، 2014
پشاور…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمدخان نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی میں ہے، فاٹاکوآئینی حقوق نہیں دیے گئے، جس سے موجودہ خطرناک صورتحال کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے اپنے خطاب میں جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے لیکن بدقسمتی سے بااثر اور مراعات یافتہ طبقے نے ملکی وسائل پرقبضہ کررکھا ہے، وسائل کی تقسیم شفاف انداز میں نہیں ہورہی۔ فاٹا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو آئینی حقوق نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے آج ہمیں اس خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، فاٹا میں کوئی یونی ورسٹی قائم نہیں کی گئی، تعلیم و صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر ہم غلطیاں نہ کرتے تو فاٹا میں خون ریزی نہ ہوتی۔