پاکستان
25 جنوری ، 2014

فیصلہ ہو چکا، حملہ ہو گا توبھرپور جواب دیاجائے گا:سعد رفیق

فیصلہ ہو چکا، حملہ ہو گا توبھرپور جواب دیاجائے گا:سعد رفیق

لاہور…وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد بم پھاڑتے پھریں اورسکیورٹی ادارے خاموش رہیں،فیصلہ ہو چکاہے، حملہ ہو گا توبھرپور جواب دیاجائیگا۔ وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کا ریلوے اسٹیڈیم لاہورمیں پاکستان ریلویز کے سالانہ انٹر ڈویژنل کھیلوں کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ سابق جرنیل مشرف ریٹائرڈ ہو چکے، وہ فوج کی گود میں جانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک عام شہری ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت باوقار انداز میں صرف ان سے بات کرے گی، جو بات کرنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں تو دہشت گردوں کے پاوٴں پڑ جائیں۔

مزید خبریں :