پاکستان
25 جنوری ، 2014

کراچی:لیاری میں مسلح تصادم،کریکر حملے، 1شخص جاں بحق، 2زخمی

کراچی:لیاری میں مسلح تصادم،کریکر حملے، 1شخص جاں بحق، 2زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں احمد شاہ بخاری روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ اور کریکرحملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا تھم نہ سکا، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ لیاری میں گزشتہ کئی ماہ سے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم جاری ہے جس کی زد میں آکر متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ تازہ واقعات میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا جس میں فائرنگ اور دستی بموں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ احمد شاہ بخاری روڈ پرکریکر حملے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے نیا آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :