پاکستان
25 جنوری ، 2014

پولیس موبائل پرحملہ :رابطہ کمیٹی ، اورنگزیب فاروقی، ثروت قادری کی مذمت

پولیس موبائل پرحملہ :رابطہ کمیٹی ، اورنگزیب فاروقی، ثروت قادری کی مذمت

کراچی…لانڈھی میں پولیس موبائلوں پرحملے اور اس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی، اہل سنت و الجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 2دن سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملوں کے واقعات ہورہے ہیں، حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے جاں بحق پولیس اہل کاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔ دوسری جانب اہل سنت والجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے بھی لانڈھی میں پولیس اہل کاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہل کاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ دریں اثناء سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری کا کہنا ہے کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، قوم کو کھائی میں نہیں گرنے دیں گے حکمران دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کریں۔

مزید خبریں :