پاکستان
31 مارچ ، 2012

رائیونڈ: نواز شریف سے سنی تحریک کے وفد کی ملاقات

لاہور…رائے ونڈ میں سنی تحریک کے وفد نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں سنی تحریک کے وفد کی قیادت ثروت اعجاز قادری نے کی۔ ثروت اعجاز قادری نے سنی تحریک کے سیاست میں حصہ لینے کے بعد ملکی صورت حال پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ میاں نواز شریف نے مذہبی جماعتوں کی جانب سے سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں :