پاکستان
26 جنوری ، 2014

پشاور :2 دہشت گرد اور 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

پشاور :2 دہشت گرد اور 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

پشاور…پشاور میں پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد اور دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے۔ دوسری جانب جمعرات کو اسکیم چوک دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی آئی جی پی کو پیش کردی گئی ہے۔ کارروائی پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں کی گئی جس کے دوران دو دہشت گردگرفتار ہوئے۔ ایس پی رورل پشاور کے مطابق دہشت گردو ں کے قبضے سے بارودی موادبھی برآمد ہواہے جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد 23جنوری کو اسکیم چوک کار بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران بڈھ بیر سے ہی دوٹارگٹ کلرز بھی گرفتار کئے گئے جو پولیوورکرز پر حملوں میں میں بھی ملوث ہیں۔ دوسری جانب اسکیم چوک کے قریب ورکشاپ میں کار بم دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پی ناصر درانی کو پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی ایک نجی بینک کے قریب سے پولیس نے تحویل میں لی تھی۔ گاڑی حادثے کا شکارپائی گئی۔ پولیس ڈرائیورگا ڑی کو ضروری مرمت کیلئے ورکشاپ لایا۔ جونہی گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی گئی، اس دوران دھماکا ہوگیا۔ کار بم دھماکے میں 6افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ایک سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار معطل بھی کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :