پاکستان
26 جنوری ، 2014

پاکستان نازک حالات سے گزر رہاہے،اختلافات ختم کر دیں،الطاف حسین

پاکستان نازک حالات سے گزر رہاہے،اختلافات ختم کر دیں،الطاف حسین

کراچی…کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراوٴنڈ میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک ترین حالات سے گزر رہاہے۔آپس کی لڑائیاں اور اختلافات ختم کر دیں محفل نعت روسول مقبو ل کی روح پرورمحفل میں معروف نعت خوانوں اور قوالوں نے شرکت کی اور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر علمائے کرام نے حضور ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہاہے۔اللہ اسے مشکل صورتحال سے باہر نکالے۔ بابرکت محفل میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ،کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرعزیز آباد اور ملحقہ علاقوں میں چراغا ں کیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :