پاکستان
31 مارچ ، 2012

شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، اے این پی

شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، اے این پی

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے اب تک ہونے والے والے تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں،شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے باچاخان مرکز سمیت شہر بھر میں پارٹی دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔باچا خان مرکز سے جاری بیان کے مطابق ترجمان اے این پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو اس کی مذمت کرتے ہیں۔بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسان نہیں درندے ہیں،۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے باچاخان مرکز سمیت شہر بھر میں پارٹی دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔جے آئی ٹی رپورٹس کی روشنی میں کراچی کا امن تباہ کرنے الے اصل ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے کوئی طبقہ محفوظ نہیں۔ گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے سندھ کونسل کے ممبر ہدایت اللہ محسود کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کواری کالونی مین منگوپیر روڈ پر ادا کی جائے گی۔ تدفین منگھوپیر قبرستان میں ہوگی۔قصبہ کالونی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن عاشق حسین کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے بلدیہ ٹاوٴن نو نمبر پر قبائل مسجد میں ادا کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :