26 جنوری ، 2014
کراچی…پولیس موبائلوں پر حملے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔ قبل ازیں کراچی کے علاقے لانڈھی میں گزشتہ روز پولیس موبائلوں پر حملے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے لانڈھی میں سرچ آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق 20 سے زائد مشتبہ زیرحراست افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔