پاکستان
26 جنوری ، 2014

کراچی : لانڈھی اور قیوم آباد میں آپریشن، 74 مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی : لانڈھی اور قیوم آباد میں آپریشن، 74 مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی…کراچی کے علاقے لانڈھی میں گذشتہ روز 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس کی جانب سے لانڈھی اور قیوم آباد میں آپریشن کیا گیا،جس کے دوران 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاجن میں سے بعض کا تعلق کالعدم تنظیم سے بھی ہے۔لانڈھی کے علاقے میں گذشتہ روز 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس کی جانب سے لانڈھی نمبر 4، نمبر 6 اور لانڈھی 89 میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے آپریشن کیا،جس کے دوران 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،جن میں سے 2 افراد کے پاس سے اسلحہ بھی ملا۔دوسرا پولیس آپریشن قیوم آباد کے ڈی ایریا میں میں کیا گیاجس کے دوران کالعدم تنظیم سے وابستہ بعض مبینہ ملزمان سمیت 42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،زیر حراست افراد سے 3کے پاس سے ہتھیار ملے ہیں۔پکڑے گئے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :