پاکستان
26 جنوری ، 2014

اسلام آباد:پولیس کا سرچ آپریشن، 34 افغان باشندے زیرحراست

اسلام آباد:پولیس کا سرچ آپریشن، 34 افغان باشندے زیرحراست

اسلام آباد… پولیس نے سبزی منڈی میں کچی افغان بستیوں کا محاصرہ کرکے 34 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔سبزی منڈی کے علاقے میں ہونے والے سرچ آپریشن میں 400پولیس اہلکار اور کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔جس کی نگرانی ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کررہے ہیں۔آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔ کارروائی میں 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 4 سب ڈویژنل پولیس افسران حصہ لے رہے ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے 34 افغان باشندے غیر قانونی طورپر رہائش پذیر تھے۔

مزید خبریں :