پاکستان
26 جنوری ، 2014

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 322 افراد زیرحراست

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 322 افراد زیرحراست

اسلام آباد …اسلام آباد میں سبزی منڈی کے علاقے میں آج صبح پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا جس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت322افراد حراست میں لے لیے گئے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن علاقے مشتبہ اور غیرقانونی طورپرمقیم افرادکی موجودگی کی اطلاع پرکیاجارہاہے۔ آپریشن کے دوران کچی افغان بستیوں کاگھیراوٴ کیا گیا۔ کارروائی کی نگرانی ایس ایس پی ڈاکٹررضوان کر رہے ہیں۔آپریشن میں400 پولیس اہلکاراورکمانڈوزحصہ لے رہے ہیں۔ ان میں 12 تھانوں کیایس ایچ اوزاور4 سب ڈویژنل پولیس افسر بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :