26 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پھر پابندی عائد کردی گئی ہے،اس بار یہ پابندی ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ہے۔حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ، یہ پابندی ایک ماہ کے لئے ہوگی، اس سے قبل بھی متعدد بار ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی لیکن اکثر یہ اہم مواقعوں عید،محرم الحرام، بارہ ربیع الاول وغیر ہ پر عائد کی جاتی ہے ، گزشتہ دنوں کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں، علما، پولیس اور رینجرز کو نشانہ بنایا گیا ۔گزشتہ روز بھی موٹر سائیکل سواروں نے چھ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ،پولیس اور رینجرز کی جانب کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے دہشت گردی میں کمی ہوتی نظر نہیں آرہی ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پابندی سے شہریوں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔