26 جنوری ، 2014
ساوٴ پالو… فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے میزبان برازیل انتظامیہ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔دو ہزار کے لیے لگ بھگ افراد نے Paulo Saoمیں میگا ایونٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ،ورلڈ کپ ،جون جولائی میں برازیل میں ہوگا،ایک طرف انتظامیہ اسٹیڈیمز کی تعمیر میں تاخیر کے باعث کچھ فکر مند ہے تو دوسری جانب ساوٴ پالو میں ہزاروں افراد میگاایونٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،پر امن مارچ کے ذریعے مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت ورلڈ کپ پر چودہ بلین ڈالرز خرچ کر رہی ہے جبکہ ملک میں ہسپتال ،اسکولز اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرے وقفے وقفے سے جاری رہیں گے۔