31 مارچ ، 2012
لاہور…بجلی کا بحران پوری شدت سے جاری ہے۔ گرمیوں میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے گھروں اور کمرشل صارفین کے ایئر کنڈیشنر کے استعمال پر 50 فی صد پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بجلی کا بحران بدستور جاری ہے لاہور شہر میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ لوگوں کے بجلی آلات اور دیگر اشیا خراب ہونے لگی ہیں۔ شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے زائد ہو گیا ہے۔ بجلی کی پیداوار 9 ہزار جبکہ طلب 14 ہزار میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئرکنڈیشنر کے استعمال پر پچاس فیصد پابندی کے لئے متعلقہ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس نہ ملنے سے بدترین صورت حال کا سامنا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں جب تک وی وی آئی پیز اور کراچی میں مساوی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی بہتری نہیں آ سکتی۔