پاکستان
26 جنوری ، 2014

کراچی :سرجانی ٹاؤن سے 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی :سرجانی ٹاؤن سے 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی …کراچی کے علاقے سرجانی میں پولیس کا مبینہ مقابلے میں 8 دہشت گرد گرفتار کر نے کا دعوی کیا گیا ہے۔ایس پی اورنگی ٹاون چودھری اسد کے مطابق پولیس نے مقابلے کے بعد 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان کچھ ہی روز قبل وزیرستان سے دہشت گردی کے غرض سے کراچی آئے ہیں۔ ملزمان کی شناخت بیت اللہ محسود، سجاد اللہ محسود، امیر زادہ، جاوید اقبال، فیض علی شاہ، نیک مت اللہ، نور خان اور خیر ولی محسود کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی اورنگی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :