پاکستان
31 مارچ ، 2012

قومی سلامتی کمیٹی نے خارجہ پالیسی پرمتفقہ سفارشات دیں، وزیراعظم

قومی سلامتی کمیٹی نے خارجہ پالیسی پرمتفقہ سفارشات دیں، وزیراعظم

راولپنڈی…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے خارجہ پالیسی پر متفقہ سفارشات دی ہیں،اور ان کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ قرارد بھی متفقہ منظور کرے،یہ بات انہوں نے باوٴ فورم میں شرکت کے لیے چین روانہ ہونے سے قبل چکلالہ ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ عوام کی ترجمان ہے، یہ پہلاموقع ہے کہ پارلیمنٹ خارجہ پالیسی بنارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی مختلف جماعتوں کے تحفظات دورکررہی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ باوٴ فورم میں معیشت اورتوانائی کے شعبوں پر بات چیت ہوگی، وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور دیگر اعلی حکام بھی چین گئے ہیں ۔

مزید خبریں :