کھیل
26 جنوری ، 2014

پنجاب میں کبڈی کے فروغ کیلئے حکومت کو تجاویز دیں،شہبازشریف

پنجاب میں کبڈی کے فروغ کیلئے حکومت کو تجاویز دیں،شہبازشریف

رحیم یارخان…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کبڈی کے فروغ کے لیے حکومت کو تجاویز دی جائیں، میں شانہ بشانہ چلوں گا۔رحیم یارخان میں آل پاکستان نشان حیدرکبڈی ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاندار کھیل پرٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے کیلیے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس موقع پر ضلع رحیم یارخان میں یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :