26 جنوری ، 2014
کراچی…ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے گزشتہ روز لانڈھی میں پولیس موبائلوں پر دستی بم حملے اور فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ لانڈھی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس 20 لاکھ روپے بھی دیے جائیں گے۔