پاکستان
26 جنوری ، 2014

شمالی پاکستان میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان،سندھ میں سردی کم ہوگئی

شمالی پاکستان میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان،سندھ میں سردی کم ہوگئی

مالا کنڈ… مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اورجموں کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گاآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش ، کچھ علاقوں میں برف باری، ٹھنڈی ہوائیں پھر چلنے لگیں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد گردونواح کے علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے،ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعدادخوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہے ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرد ہواؤں کا راج ہے ،د وسری جانب سندھ میں سردی میں کچھ کمی آگئی ہے لیکن ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10،استور منفی 05اور ہنزہ، کوئٹہ ،راولاکوٹ میں منفی 02 اور اور دروش میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں :