پاکستان
31 مارچ ، 2012

پشاور کینٹ میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے طالب علم زخمی

پشاور …پشاور کینٹ میں واقع قیوم ا سٹیڈیم چوک میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے طالب علم زخمی ہوگیا۔پشاورکے قیوم اسٹیڈیم چوک میں ڈرائیور اور طلباء کامعمولی تکرار پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران ڈرائیور نے فائرنگ کر دی جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرڈرائیور اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :