پاکستان
26 جنوری ، 2014

قصور:مکینک کی تخلیقی صلاحیتوں کامظاہرہ ،کھلوناگاڑی کمانڈو کارمیں تبدیل

قصور:مکینک کی تخلیقی صلاحیتوں کامظاہرہ ،کھلوناگاڑی کمانڈو کارمیں تبدیل

قصور…قصور کے ایک مکینک توصیف نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کچھ انوکھے انداز میں کیا۔سڑکوں پر فراٹے بھرتی کھلونا نما گاڑی ک کو ایسی شکل دیدی ہے کہ وہ ایک کمانڈو کار لگتی ہے ، گاڑی کی شکل فائیٹر طیارے کی طرح ہے۔ پٹرول سے چلنے والی اس گاڑی کی رفتار موٹر وے پر 170 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ کار ایک لٹر پٹرول میں 10 کلو میٹر طے کرتی ہے۔ توصیف کا کہنا ہے کہ کار کی تیاری میں 3 سال کا عرصہ لگا ، مشینری لاہور کی بلال گنج مارکیٹ سے خریدی گئی۔2ہزار سی سی انجن کی اس کار پر تقریبا 11 لاکھ روپے لاگت آئی ،کھڑی ہو تو لوگ اسکے ساتھ تصاویر بنواتے نظر آتے ہیں ،سڑکوں پر گھومتی پھرتی کار کو راہ چلتے بھی منہ موڑ کر دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔

مزید خبریں :