پاکستان
26 جنوری ، 2014

غیر قانونی ٹرانسفارمر ہٹانے پر میرے گھر چھاپہ مار اگیا،طارق سدوزئی

 غیر قانونی ٹرانسفارمر ہٹانے پر میرے گھر چھاپہ مار اگیا،طارق سدوزئی

پشاور…چیف ایگزیکٹیو پیسکو طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے حلقے سے غیر قانونی ٹرانسفارمر ہٹانے کے ردعمل میں میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ شاہ فرمان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔چیف ایگزیکٹیو پیسکو طارق سدوزئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے حلقے سے غیر قانونی ٹرانسفارمر ہٹائے تھے جس کے ردعمل میں میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ شاہ فرمان نے اپنے اختیارت کا غلط استعمال کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو پیسکو نے واضح کیا ہے کہ ان کے گھر میں آنے والی بجلی کی تار میڑسے منسلک ہے اور انہیں بجلی کے فری یونٹ بھی ملتے ہیں۔ ایسے میں وہ کیسے بجلی چوری کر سکتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پیسکو طارق سدوزئی نے صوبائی وزیر اطلاعات کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :