31 مارچ ، 2012
کراچی… لیاقت آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی نماز جنازہ سے قبل مہاجر صوبہ تحریک کے کارکنوں نے پمفلٹ اٹھاکر مظاہرہ کیا اور مہاجر صوبہ بنانے کے حق میں نعرے بازی کی۔نماز جنازہ سے قبل مہاجر صوبہ تحریک کے نام سے کھلا خط تقسیم کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ مہاجر قوم کو پاکستان کی جنگ لڑنی ہوگی،، مہاجروں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جس کے لئے مہاجروں کو اپنی بقاء اور حفاظت کے لئے کام کرنا ہوگا، اگر مہاجر چاہتے ہیں ان پر حملے نہ ہوں تو مہاجر صوبے کے قیام کے لئے باضمیر کردار ادا کریں، خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ وہ دشمن قوتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر وہ مہاجر صوبے میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔