پاکستان
31 مارچ ، 2012

ملا عمر کی آمادگی کے بغیر طالبان سے مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے، قاضی حسین

ملا عمر کی آمادگی کے بغیر طالبان سے مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے، قاضی حسین

پشاور… جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اس وقت تک بامعنی نہیں ہو سکتے جب تک ملا عمر آمادہ نہ ہوں۔ پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ ہماری جوہری طاقت کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیں بھارت کا طفیلی بنا کر چین کا گھیراوٴ کرنا چاہتا ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ طالبان کی پہچان ہونی چاہیے،وہ ایک قوت اور زمینی حقیقت ہیں۔ ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جمعیت علماء اسلام ف کی ہم پلہ جماعت ہے۔ تاہم بحالی کے بارے میں مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی منور حسن سے پوچھا جائے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں آئندہ کا لائحہ عمل موجود نہیں۔ اگر ڈرون حملے جاری رہے تو پھر کیا ہوگا۔

مزید خبریں :