27 جنوری ، 2014
لندن…ایف اے کپ کے چوتھے راوٴنڈ میں چیلسی نے اسٹوک سٹی کو ایک گول سے ہرا دیا۔ لندن میں کھیلے گئے میچ کے27ویں منٹ میں آسکر نے خوبصورت فری کک لگائی اور چیلسی کو برتری دلائی۔اس کے بعد بھی چیلسی کے فارورڈ مخالف گول پر حملے کرتے رہے ،لیکن مزید گول نہ بناسکے۔سارے میچ میں اسٹاک سٹی ایک گول بھی برابر نہ کر سکی اور میچ چیلسی نے ایک صفر سے جیت لیا۔