پاکستان
31 مارچ ، 2012

اداکارہ سپنا کی تلاش کیلئے اشتہار جاری،لاہور میں لگادیا گیا

اداکارہ سپنا کی تلاش کیلئے اشتہار جاری،لاہور میں لگادیا گیا

لاہور…لاہور میں تھانہ ریس کورس پولیس نے گمشدہ اداکارہ سپنا کی تلاش کے لئے اشتہار شور و غوغا جاری کر دیا ہے۔ اشتہار میں مسماتہ زیبا عرف سپنا دوست محمد زوجہ دوست محمد کھوسہ دختر مثل خان کا نام درج ہے۔اداکارہ سپنا کی تلاش کے لئے اشتہارات شہر کے مختلف مقامات پر چسپاں کئے گئے ہیں۔ جن میں میں اداکارہ سپنا کی تصویر، جسمانی خدوخال، رنگت، خدوخال اور دیگر نشانیوں کا ذکر ہے۔ اشتہار میں درج ہے کہ اداکارہ سپنا جی او آر ون سے غائب ہوئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ عدالت میں شادی کے اعتراف کے بعد سپنا کو طلاق دینے کا بیان دے چکے ہیں۔ جمعہ کے روز تھانہ ریس کورس میں دوست محمد کھوسہ اور مثل خان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :