27 جنوری ، 2014
نیویارک…صومالیہ میں امریکی فوج نے شدت پسند تنظیم کے اہم رہنما پر میزائل حملہ کیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ کامیاب رہا یا نہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے صومالیہ کے جنوبی ساحلی علاقے Barawe میں شدت پسند تنظیم الشباب کے ایک سینئر رہنما کے ٹھکانے پر میزائل داغے ہیں۔ امریکی دفاعی عہدے دار نے حملے کی تصدیق کی ہے لیکن شدت پسند رہنما کی شناخت نہیں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ میزائل حملہ کتنا کامیاب رہا ۔