پاکستان
31 مارچ ، 2012

کراچی کی صورتحال کشیدہ،رات سے اب تک9افراد ہلاک

کراچی کی صورتحال کشیدہ،رات سے اب تک9افراد ہلاک

کراچی …کراچی میں مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں رات سے اب تک نو افراد ہلاک ہوگئے،ایم کیوایم کی سوگ کی اپیل پر سڑکیں سنسان اورکاروباری مراکز بند ہیں ۔کراچی میں بدامنی کی لہر جاری ہے، ماری پور گریسکس ولیج سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، جسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا، اورنگی ٹاوٴن نمبر دس سے ایک لاش ملی ہے ، مقتول کوگولیاں مار کر ہلاک کیا گیا،اورنگی ٹاوٴن کے علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے دو خوانچہ فروش اورلانڈھی نمبر چھ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے ، رات گئے بنارس پل کے قریب موٹر سائیکل اور کار سوار افراد پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے ،جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ، اورنگی دس نمبر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ، یوپی موڑ پر فائرنگ سے کوچ ڈرائیور اورڈیفنس فیز ٹو میں گاڑی پر فائرنگ سے کار ڈرائیور ہلاک ہوا۔ شہرمیں ہونے والے واقعات کے خلاف ایم کیوایم کی سوگ کی اپیل پر پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، کاروباری مراکز بند ہیں ،اورجامعات میں ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، ترجمان سندھ رینجرزکا کہنا ہے کہ رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں تین درجن سے زائد افراد کوحراست میں لے لیا ہے ،پولیس کے مطابق بنارس پل پر فائرنگ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے فرائض میں غفلت برتنے پر چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :